جرمنی نے اسپین اور نیدرلینڈز سے متعلق سفری ضوابط میں سختی کر دی

Travelers

Travelers

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں اسپین اور نیدرلینڈز سے آنے والے ایسے افراد جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ نہیں ہوں گے، انہیں قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

جرمنی میں متعدی بیماریوں کے انسداد کے نگران ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ضوابط کا اطلاق آئندہ منگل سے ہو گا۔

جرمن شہریوں کی بہت بڑی تعداد گرمیوں میں چھٹیوں کے لیے اسپین کا رخ کرتی ہے اور خدشہ ہے کہ یوں کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ جرمنی میں بھی پھیل سکتا ہے۔