روم ماسٹرز،ولیمز سسٹرز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

williams sisters

williams sisters

روم: (جیو ڈیسک) سرینا ولیمز، وینس ولیمز اور نا لی روم ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ روم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی نادیہ پیٹرووا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایک اور میچ میں وینس ولیمز نے شاندار کارکردگی کی بدولت اکیترینا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، 9-7 اور 6-1 سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ چین کی ٹینس سٹار نا لی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اویٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سمانتھا سٹوسٹر نے سارہ ایرانی کو ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔