اذلان شاہ ٹورنامنٹ، قومی ہاکی ٹیم ملائشیا روانہ

Hockey Team

Hockey Team

لاہور : (جیو ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے قومی ٹیم ملائشیا کے لئے روانہ ہو گئی۔ علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے روانہ ہونے والی ٹیم میں تیرہ کھلاڑی شامل تھے جبکہ چھے کھلاڑی پہلے سے ہی ملائشیا میں موجود ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں کپتان سہیل عباس کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں نتائج زیادہ اہمیت نہیں رکھتے دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کھیلی کیسی ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ چوبیس مئی کو ارجنٹائن سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں میں ملائشیا، بھارت، کوریا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔