شاہد آفریدی کا نام 100 ٹاپ پروفیشنلز میں شامل کرلیا گیا

shahid afridi

shahid afridi

پاکستان : (جیو ڈیسک)مایہ ناز آل راونڈر اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو برطانوی ادارے انٹرنیشنل بائیوگرافیکل سینٹر کے سال دوہزار بارہ کے ٹاپ پروفیشنلز میں شامل کیا گیا ہے۔ کیمبرج کا متعبر بائیوگرافیکل سینٹر ہر سال مختلف شعبوں میں سال کے سو بہترین پروفیشنلز کا اعلان کرتا ہے اور انھیں میڈلز دیتا ہے۔

سال دوہزار بارہ کے سو بہترین پروفیشنلز میں پاکستان کے بوم بوم آفریدی بھی شامل ہیں۔ شاہد آفریدی نے اس اعزاز کے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور بڑوں کی دعاؤں سے انھیں یہ اعزاز ملا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے میدانوں میں اپنی اچھی کارکردگی سے ٹیم کو مزید کامیابیاں دلواتے رہینگے۔ اس سے پہلے پاکستان کے عمران خان کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔