لاہور: معروف ادیب ڈاکٹر شبیہہ الحسن فائرنگ سے جاں بحق

shabih ul hassan

shabih ul hassan

لاہور : (جیو ڈیسک) معروف ادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شبیہ الحسن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شبیہہ الحسن شمالی چھانی کے علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر شبیہہ الحسن 50 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔