لارڈز ٹیسٹ : اسٹراس کی سنچری،انگلینڈ نے برتری حاصل کرلی

andrew strauss

andrew strauss

لارڈز ٹیسٹ : (جیو ڈیسک) کپتان اینڈریو اسٹراس کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میںبرتری حاصل کرلی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے تین وکٹوںکے نقصان پر دوسوانسٹھ رنز بنائے ہیں۔ لارڈز میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگز میں دوسوتینتالیس رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ چندرپال ستاسی رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے کیریئربیسٹ بولنگ کرتے ہوئے باہتر رنز دیکرسات کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کوبھرپور جواب دیا اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹیں گنواکر دوسوانسٹھ رنز اسکور کئے ۔ جوناتھن ٹروٹ اٹھاون،کیون پیٹرسن بتیس اورایلسٹرکک چھبیس بناکر آوٹ ہوئے۔اینڈریو اسٹراس نے اٹھارہ ماہ بعد سنچری بنائی اور ایک سواکیس رنز بناکرکریز پر موجود ہیں ۔ این بیل پانچ رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز،ڈیرن سیمی اور ایڈورڈز نے ایک ایک وکٹ لی۔