لاش کی بے حرمتی پر امریکی فوجی کو سزا

U.S. soldier

U.S. soldier

واشنگٹن(جیوڈیسک)ایک امریکی فوجی کو طالبان جنگجو کی لاش کی بے حرمتی کے جرم میں تنزلی اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گزشتہ برس افغان صوبہ ہلمند میں پیش آیا۔ افغانستان میں تعینات سٹاف سارجنٹ جوزف نے لاش کی بے حرمتی کا اعتراف کرلیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت نے اسے ایک ماہ قید، تنزلی اور پانچ سو ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم سارجنٹ کے قید کی سزا معطل کر دی گئی جبکہ اس کا عہدہ گھٹا دیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افغان حکومت، طالبان اور خود امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔