لال مسجد کے نائب خطیب نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست دائر کر دی

Maulana Amir Siddiq

Maulana Amir Siddiq

اسلام آباد(جیوڈیسک)لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیق نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدر آمد یقینی ہو تاکہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہو سکیں۔