جرائم پر قابو پر کر اقتصادی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے: آئی جی پنجاب

Ig Punjab Khan Baig

Ig Punjab Khan Baig

لاہور(جیوڈیسک)آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پا کر اقتصادی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ جرائم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

لاہور سی پی او آفس میں آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔خان بیگ کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح فرق ہے۔ دور حاضر میں دیہات کے تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا گمشدہ افراد،فرقہ واریت، بنک ڈکیتوں اور ریپ سے متعلقہ کیسز کی تفتیشوں میں تیزی لائی جائے جبکہ صوبے میں رابری اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔