لانگ مارچ پر اسلام آباد کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا

Traffic Plan Islamabad

Traffic Plan Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک مہناج القران کے لانگ مارچ کے موقع پراسلام آباد کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا۔

وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں آنے والی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے روات سے فیصل ایونیو اور ڈی چوک تک چھ سو ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ مارچ کے دوران ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال رکھی جائے گی۔

لاہور سے روات تک لانگ مارچ کے دروان ٹریفک کا نطام بحال رکھنے کے لئے موٹر وے پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر موٹر وے پولیس کی پیٹرولنگ گاڑیاں، کمانڈو وہیکلز اور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔