بلوچستان میں گورنر راج نافذ،ہزارہ برادری کیخلاف مقدمات ختم

Nawab Zulfiqar Magsi

Nawab Zulfiqar Magsi

کوئٹہ (جیوڈیسک)سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کا طویل دھرنا رنگ لے آیا،صدر مملکت نے بلوچستان میں گورنر راج کیلئے وزیر اعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد صوبے میں عملی طور پر گورنر راج نافذ ہو گیا۔

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے صدر مملکت کو سمری بھجوائی۔ صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں عملی طور پر گورنر راج کا نفاذ ہو گیا،صوبے میں گورنر راج دو ماہ کیلئے نافذ رہے گیا۔

گورنر نواب ذوالفقار مگسی بدستور گورنر کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔اس سے پہلے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سانحہ علمدار کے لواحقین سے ملاقات کے لیے کوئٹہ میں پنجابی امام بارگاہ پہنچے۔ اس موقع پر ہزارہ برادری کے رہنما وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے پر اسرار کرتے رہے۔

وزیراعظم نے 31 جنوری سے پہلے سانحہ علمدار روڈ کے لواحقین کو امدادی رقم فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی اور ہزارہ برادری کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا۔