لانگ مارچ کے شرکا کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

Long March

Long March

سنی اتحا د کونسل کے راولپنڈی سے چلنے والا لبیک یا رسول اللھ لانگ مارچ کے شرکا کا ملتان پہنچنے پرشانداراستقبال کیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں راولپنڈی سے چلنے والے لانگ مارچ کے شرکا ملتان پہنچے تو سینکڑوں افراد نے ان کا استقبال کیا اور امریکا کیخلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر صاحبزادہ فضل کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز فلم کے خلاف سنی اتحاد کونسل عالمی عدالت سے رجوع کرے گی۔