لاڑکانہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا

larkana

larkana

لاڑکانہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ قاضی احمد پارک ریلوے لائن پر پیش آیا، جہاں دو افراد نے لاہور محلہ سے تعلق رکھنے والے عاشق علی پر فائرنگ کر دی، جس نے زخمی ہونے کے بعد بھاگنے کی کوشش کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر پڑا اور ہلاک ہو گیا۔ ملزمان نے موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقع دیرینہ دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔