لاڑکانہ میں ن لیگ کے جلسے کا گیتوں سے آغاز

nawaz sharif

nawaz sharif

لاڑکانہ میں ن لیگ کے جلسے کا گیتوں سے آغاز ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں پہنچ گئے جبکہ لاڑکانہ میں ان کا استقبال پر جوش انداز میں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف موئن جو دڑو ائیر پوٹ سے لاڈکانہ روانہ ہوئے جلسے میں احسن اقبال ، پرویز رشید اور چودہری نثار بھی موجود ہیں جلسے میں لوگوں کے لئے سولہ سے سترہ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔
جلسے سے خطاب کے بعد نواز شریف نیٹو حملے میں شہید ہونے والے میجر مجاہد میرانی کے گھر اہل خانہ سے تعزیت کے لئے جائیں گے تعزیت کے بعد مسلم لیگ کے سربراہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے جائیں گے اس ومقع پر وہ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔