لاہور:ثقافتی موسیقی میلے کا دوسرے روز پوٹھوہاری نائٹ کا انعقاد

music

music

لاہور: (جیو ڈیسک) لاہور میں جاری ثقافتی موسیقی میلے کے دوسرے روز پوٹھوہاری میوزک نائٹ منعقد کی گئی پوٹھوہاری فنکاروں نے پرفارم کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے الحمرا ہال میں جاری پوٹھوہاری میوزک نائٹ میں دینہ سے آئے وحید مراد ڈانس گروپ نے ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کی دھنوں پر گروپ رقص پیش کیا ،، فوک سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو بے خود سا کر دیا۔