لاہورفیکٹری منہدم،ہلاکتوں کی تعداد19 ہو گئی

Factory

Factory

لاہور میں دوا ساز کمپنی کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد انیس ہوچکی ہے ریسکیو آپریشن کو 24 گھنٹہ سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فیکٹری میں گزشتہ روز 62 افراد ڈیوٹی پر موجود تھے جن میں سے 14 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔انیس لاشیں نکالے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کانقشہ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسے 48 گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔دوا ساز کمپنی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ فیکٹری مینجر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔