لاہور ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش ، سردی میں اضافہ

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔ پچھلے بارہ گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش لوئر دیر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سیدو شریف میں 3 ، کوئٹہ میں 2 ، اسلام آباد میں ایک ملی میٹر جبکہ لاہور ، مری ، سیالکوٹ ، منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور اسکردو میں ہلکی بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ دو روز تک برقرار رہے گا۔