لاہور : آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ

 

flour price

flour price

لاہور (جیوڈیسک)فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جبکہ 20 کلو تھیلے کی پیکنگ ختم کر دی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماں کا کہنا تھا کہ کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمت گیارہ سو روپے فی چالیس کلو گرام سے بھی بڑھ گئی ہے جس کے بعد آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت 20روپے اضافے سے 340روپے کر دی گئی ہے۔

پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے 20کلو تھیلے کی پیکنگ بند کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے اور مہنگی گندم کے بعد پرانی قیمت پر آٹا فراہم کرنا ممکن ہی نہیں رہا جبکہ حکومت کی جانب سے بھی کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔