لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake Lahore

Earthquake Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کبے گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق آج صبح نو بج کر35 منٹ پر محسوس کبے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے دس کلو میٹر دور جنوب میں دس کلو میٹر زیر زمین بتایا جارہا ہے ۔جھٹکے شیخوپورہ، لاہور اور قصور کے علاقوں تک محسوس کیے گئے تاہم معمولی نوعیت کے جھٹکے ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔