سندھ اسمبلی کے حلقہ 21 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی

Election 2012 Pakistan

Election 2012 Pakistan

کنڈیارو اور مہراب کے حلقہ پی ایس 21 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں پی پی کے سیدسرفراز شاہ،این پی پی کے سید ابرار علی شاہ ،جے یو آئی کے مولانا عبدالعلیم گھانگھرو اورآزاد میدوار سید زوھیب علی شاہ سمیت 16 امیدوارا مد مقابل ہیں ۔ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ انیس ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

دونوں تحصیلوں میں 129 پولنگ اسٹیشن 315 بوتھ قائم کردیے گئے ہیں ۔الیکشن کے روز 5000 پو لیس جب کہ700 رینجرز کے اہلکار اور 200 سپیشل فورس کے جوان ڈیوٹی فرائض انجام دینگے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دہری شہریت کے باعث نااہل قرار دیے جانے والے پی ایس 21کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر احمد علی شاہ کی خالی نشست پرالیکشن منعقد کیا جارہا ہے۔