لاہور: ایک کینسرکا علاج اسپتال میں تحریک انصاف کریگی۔ عمران خان

imranلاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک کینسر کا علاج شوکت خانم اسپتال میں ہورہا ہے اور ایک کینسر کا علاج تحریک انصاف کرے گی ۔
شوکت خانم کینسر اسپتال میں افطار ڈنر کے موقع تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ادا کرنے کا کلچر نہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ انکا پیسہ حکمران غلط جگہ ہی استعمال کریں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ جس ملک عدل انصاف نہ ہووہاں حکمرانوں کو اپنے ساتھ لا لشکر لے کر چلنا پڑتے ہیں اور تحریک انصاف جب تک اس ملک میں انصاف قائم نہیں کردیتی چین سے نہیں بیٹھے گی۔