کراچی : عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی

lyariکراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ دو درجن ابھی تک لاپتہ ہیں۔
عمارت کے ملبے میں اب بھی بہت سے افراد دبے ہوئے ہیں ۔ جنہیں نکالنیکیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ملبے سے نکالے گئے پندرہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہیکہ گرنے والی عمارت میں ساٹھ سے ستر افراد موجود تھے ۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔