لاہور: باٹا پور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Lahore Firing

Lahore Firing

لاہور(جیوڈیسک) لاھور باٹا پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے ڈوگراں بازار میں صبح سات بجے کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں کا ایک ایک فرد امانت اور شوکا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اسپتال لے جایا گیا مگر دونوں جانبر نہ ہو سکے۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دی ہیں ۔