لاہور : جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق ملنے چاہئیں۔ امتیاز صفدر وڑائچ

Imtiaz waraich

Imtiaz waraich

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ضلعی عہدیداران کے منتخب ہونے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق ملنے چاہئیں. ہم جنوبی پنجاب کے عوام کا احترام کرتے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محروم اس لئے پیدا ہوا کہ پیپلز پارٹی کو پینتیس سال سے اقتدار نہیں ملا۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اگر اقتدار مل جائے تو جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محروم دور ہوجائے۔ پنجاب میں جب ایک 75ارب روپے خرچ کردیئے جائیں گے تو دیگر علاقوں میں تو احساس محروم پیدا ہوگا ہی۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی حمایت کرتی ہے ۔ نون لیگ والے سن لیں پی پی عوام کی سیاست کرتی ہے۔ دو ہزار دو میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ لئے تھے اور دو ہزار سات کے الیکشن میں بھی پی پی نے سب سے زیادہ ووٹ لیے۔ آزاد کشمیر کا الیکشن بھی ہم جیتے اور آئندہ پنجاب میں بھی ہم جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی پانچ صوبوں کی بات کرتے ہیں اور شہباز شریف دس صوبوں کی بات کرتے ہیں انہیں سمجھ ہی نہیں آتی کہ نہیں بات کیا کرنی ہے۔ میاں نوازشریف دس سال کے معاہدے پر دستخط کرکے ملک سے چلے گئے اور آکر کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ وہ دس سال تھا یا پانچ سال۔ اصل میں انہیں عوام کے مسائل سمجھ ہی نہیں آتے۔ تخت لاہور جلد ڈوب جائے گا۔ پی پی اراکین سے گورنر پنجاب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دنیا میں قائدین ہمارے شہید ہوئے۔ ہم نے جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ انصاف ملنا عوام کا بنیادی حق ہے۔