لاہور: سلنڈرپھٹنے سے کافی شاپ سمیت 3 دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

Lahoor

Lahoor

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں سلنڈرپھٹنے سے کافی شاپ سمیت 3 دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،جس سے کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ایل پی جی کا سلنڈردھماکاحسین چوک گلبرگ میں واقع ایک پلازے کے فسٹ فلور پرکافی شاپ میں ہوا،دھماکے کے بعدوہاں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر2 دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔سلنڈردھماکے اور آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔