لاہور سے خوبصورت یادیں سمیٹ کر جارہی ہوں، شبنم

shabnam

shabnam

لاہور: (جیو ڈیسک) اداکارہ شبنم اور روبن گوش نے کہا ہے کہ چودہ سال بعد لاہور سے خوبصورت یادیں سمیٹ کر جار ہے ہیں ۔ اتنا عرصہ پاکستان نہ آنا غلطی تھی۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں اداکارہ شبنم نے کہا وہ لاہوریوں کا پیار اور محبت کبھی بھول نہ پائیں گی۔ وہ اب باقاعدگی سے پاکستان آتی رہیں گی۔

شبنم نے بتایا انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں کی گئی ہیں۔ وہ آفرز پر غور کر رہی ہیں۔ شبنم اور روبن گوش نے کہا پاکستان پر امن ملک ہے۔