کرشمہ کپور کی فلموں میں ڈینجرس واپسی

dangerous ishq

dangerous ishq

ممبئی: (جیو ڈیسک) گلیمر گرل کرشمہ کپور کی بالی ووڈ میں واپسی خاصی ڈینجرس ہوگی۔سسپنس اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی فلم ڈینجرس عشق گیارہ مئی کو پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے۔

خوبصورتی اور نزاکت سے بھرپور کرشمہ کپور۔۔آرہی ہیں واپس دلوں کو دھڑکانے۔۔اپنے ڈینجرس اسٹائل سے، فلم ڈینجرس عشق میں۔۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی سپر ماڈل سنجنا کی جس کی ہے پوری دنیا دیوانی۔۔ماڈلنگ کوئین کو ہو جاتا ہے عشق بزنس ٹائیکون کے بیٹے روہن سے۔۔روہن اور سنجنا کی محبت کا دریا سکون سے بہہ رہا تھا کہ اچانک ہی روہن کے اغوا کی خبر نے سنجنا کی زندگی میں مچادیا تہلکہ۔۔روہن کی واپسی کے لئے پچاس کروڑکا تاوان مانگا گیا مگر زندہ واپسی کی پھر بھی نہیں کوئی امید۔۔۔

فلم میں روہن کا رول کیا ہے سابق مسٹر انڈیا راج نیش ڈوگل نے۔ فلمی کیریئر میں پہلی بار سپر ماڈل کا کردارکرنے والی کرشمہ کپور ہاٹ بھی لگیں گی اور عشق کا روگ لگنے کے بعد ڈینجرس بھی۔۔ماڈلنگ کی دنیا میں کیمروں کی فلیش میں چمکتی کرشمہ کپورکا یہ اسٹائل ان کے مداحوں کو پسند ضرورآئے گا۔۔ایکشن اور سسپنس فلم ڈیجرس عشق کے ڈائریکٹر وکرم بھٹ ہیں جبکہ ٹائیٹل سونگ گایا ہے راحت فتح علی خان نے۔