سائنس فکشن فلم مین ان بلیک تھری کا ٹوکیو میں پریمیئر

men in black 3

men in black 3

ٹوکیو : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم مین ان بلیک۔تھری کا پریمیئر ٹوکیو میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے،اداکار ول اسمتھ اور ٹومی لی جونز یکجا ہوئے ہیں ایک مرتبہ پھر مین ان بلیک تھری میں۔ ان کے ساتھ نئے اداکار جوش برولنِ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ٹوکیو میں ہوئے پریمیئر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فلم میں ایجنٹ جے کا کردار ادا کیا ہے ول اسمتھ نے اور ایجنٹ کے بنے ہیں ٹومی لی جونز۔ فلم کے ڈائریکٹر بیری سونن فیلڈ کا کہنا ہے کہ مین ان بلیک سیریز کی تینوں فلموں میں مین ان بلیک تھری سب سے بہترین اور منفرد فلم ثابت ہوگی۔ یہ فلم تھری ڈی میں بھی پیش کی جائے گی اور اس پر انہوں نے مسلسل 26 ماہ تک کام کیا ہے۔