لاہور: شیراکوٹ میں کار سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Lahore Police

Lahore Police

لاہور : (جیو ڈیسک) گاڑی روکنے پر کار سواروں نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سواروں نے ناکے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کارسوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔