لاہور : طالبعلم بس سے گر کر ہلاک، مشتعل طلبہ نے بسیں جلا دیں

lahore bus accident

lahore bus accident

لاہور : (جیو ڈیسک)لاہور میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ کا طالبعلم بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔مشتعل طلبہ نے تین بسیں نذر آتش کر دیں۔غازی آباد لال پل کا اٹھارہ سالہ تابش کالج جانے کے لیے رش کے باعث بس کے گیٹ پر کھڑا تھا کہ جھٹکا لگنے سے نیچے گرا اور ٹائروں تلے آکر کچلا گیا۔اطلاع ملتے کالج کے طلبہ دھرم پورہ پل پر جمع ہو گئے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی تین بسوں کو آگ لگا دی جب کہ ریسکیو کی موقع پر پہنچنے والی ٹیم کو بھی امدادی کاروائیوں سے طلبہ نے روک دیا۔مشتعل طلبہ کے ہجوم نے راہ گیروں پر تشدد بھی کیا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور دور دور تک ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔پولیس نے کچھ دیر بعد حالات پر قابو پا لیا سڑک کو بھی کھول دیا گیا ہے۔بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔