لاہور: طلباء تنظیم کی ریلی، پتھراؤ، شیلنگ،50 طلبا گرفتار

Protest

Protest

لاہور : (جیو ڈیسک) طلبہ تنظیم کی احتجاجی ریلی میں طلبہ کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت دس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے طلباء کو منتشر کر دیا۔

جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیم کے عہدیدار کے قتل پر طلبہ تنظیم نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان کر رکھا تھا جس پر پولیس نے صبح سے بھر پور حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے طلبہ کی احتجاجی ریلی جیسے ہی ناصر باغ سے شروع ہوئی تو لٹھ بردار طلبہ نے پتھراو شروع کر دیا اور ناصر باغ کے قریب علاقہ میدان جنگ بن گیا طلبہ کے پتھراو سے تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او مد ثر شاہ کا سر پھٹ گیا جب کہ دس پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے جس کے بعدپولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی لاٹھی چارج بھی کیااور54طلبا کو حراست میں لے لیا اور منتشر ہوتے ہوئے طلبا نے ایم اے او کالج کے قریب پولیس گاڑی سمیت چار گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔