لاہور طیارہ حادثہ: انیتا اور وقار کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں

lahore plane

lahore plane

لاہور طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والی انسٹرکٹر خاتون پائلٹ انیتا قریشی اور معاون پائلٹ وقار آصف کی میتیں لاہور سے کراچی پہنچا دی گئیں۔ انیتا کی تدفین حیدر آباد اور وقار کی تدفین کراچی میں ہو گی۔

گزشتہ روز لاہور میں پرواز کے دوران تربیتی طیارہ گرنے کے باعث انیتا اور معاون پائلٹ وقار آصف جاں بحق ہو گئے تھے جن کی میتیں ورثا پوسٹ مارٹم کے بعد لاہور سے کراچی لائے، چوبیس سالہ انیتا قریشی ہائبرڈ ایوی ایشن فلائنگ کلب میں انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتی تھیں۔

انتیا کی میت کراچی پہنچنے کے بعد بذریعہ ایمبولینس حیدرآباد روانہ کر دی گئی ہے جہاں بعد نماز جمعہ ان کی تدفین کی جائے گی۔ حادثے میں جاں بحق معاون پائلٹ وقار آصف کی تدفین کراچی کے بھٹائی آباد قبرستان میں کی جائے گی۔