کراچی : ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ ہلاک

target killing

target killing

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی تنظیم کے کارکن سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں دکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان عامر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق نوجوان کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ کھارادار چھاگلہ اسٹریٹ میں ہوٹل پر بیٹھے ہوئے سیاسی تنظیم کے کارکن محمد علی پر چار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس ے محمد علی ہلاک اور ہوٹل کا بیرا زخمی ہو گیا فائرنگ کے بعد علاقے میں دکانیں بند ہو گئیں۔ گڈاپ کے علاقے سے پینسٹھ سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملیی ہے۔

لیاقت آباد میں دس نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا لانڈھی شیرپا کالونی میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔