لاہور : عوام کے پاس صرف ایم کیو ایم ہی آپشن ہے۔ فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

لاہور : ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ عوام کے پاس صرف ایک آپشن ہے اور وہ ایم کیو ایم ہے اگر پنجاب اور عوام نے اس دفعہ ہمارا ساتھ نہ دیا تو پھر پاکستان کا مستقبل تاریک ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے لاہور میں صحافیوں اور پنجاب کی عوام کے اعزاز میں دیئے جانے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے موجودہ حالات پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے کراچی میں صنعت کاروں کے پاس کوئی کاروبار نہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ان کی مجبوری بن گیا ہے۔ یہ سب پاکستان حکمرانوں کے رویئیکی وجہ سے ہو رہا ہے۔