کراچی میں قتل عام کے ثبوت سپریم کورٹ کو دے سکتے ہیں۔ فاروق ستار

farooq satar

farooq satar

ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ میں کراچی میں قتل وغارت کے حوالے سے کئی اہم شواہد پیش کر سکتی ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی اور کراچی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی درخواست کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ان کی یہ استدعا منظور کر لی جائے تو وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے اور کئی اہم شواہد بھی پیش کریں گے۔