کوئٹہ : ٹارگٹ کلنگ میں دو مزدور ہلاک، چار زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیکری کے کارخانے میں کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے چمن ہاسنگ کے قریب شابو روڈ پر واقع کنفیکشنری کے کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلو م افراد نے آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سلیم اور ساجد نامی دو مزدور موقع پرجاں بحق اور شاہد ،آصف ،منصور اور سجاد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے۔