لاہور: فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

lahore

lahore

لاہور فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح ہسپتال لانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
لاہور فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بارہ افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی جاچکی ہے۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہیں ایک خاتون کا کٹا ہوا سر اور بازو بھی ہسپتال لائے گئے، فیکٹری حادثہ میں ایک ہی بد نصیب خاندان کی چار سگی بہنیں بھی اس حادثہ کا شکار ہوئیں۔ جن میں ایک بہن نصرین سردار علی جاں بحق اور تین بہنیں شدید زخمی حالت میں موجود ہیں۔
دن بھر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئی، جس پر لواحقین سرپا احتجاج رہے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ہسپتال آمد پر ان سے لاشوں کے حصول کے لیے درخواست کی حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
فیکٹری حادثہ کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں دفعہ تین سو دو کے تحت تین افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔