بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔ چیف جسٹس

Chief Jastic

Chief Jastic

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے۔ سپریم کورٹ بلڈنگ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ نوجوان افسران کو اگر عوامی مفاد اور قانون کے منافی فیصلوں پر مجبور کیا گیا تو عدلیہ ان کے ساتھ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کا مقصد ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ آئین میں دیے گیے بنیادی حقوق پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہو نا چاہیے۔ نواجوان افسروں سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ افسروں کو کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے لیے کام کرنا ہو گا۔