لاہور: لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

loadshedding

loadshedding

لاہور (جیوڈیسک)لاہور میں شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پہلے ہی پریشان تھے کہ موسم سرد ہونے پر گیس پریشر میں کمی نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے بے حال ہیں، زیادہ پریشانی گھریلو خواتین کو ہے، جنہیں امور خانہ داری انجام دینا ہوتے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ سارا دن انتظار کرتے گزرتا ہے کہ کب چولہے میں گیس آئے اور وہ کھانا تیار کریں۔گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین ایندھن کے طور پر لکڑیاں اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر گیس کی سپلائی صرف رات کو ممکن ہے تو دفاتر اور سکول بھی رات کو کھولے جائیں۔قدرت نے پاکستان کو گیس کے بڑے ذخائر سے نواز رکھا ہے، اس کے باوجود اس نعمت سے محرومی افسوسناک ہے۔گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کے باعث درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔