سیرپ کیس: گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 Physical Remand

Physical Remand

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے زہریلا سیرپ کیس میں گرفتار تین ملزمان کو چار، چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وکیل انجم کے روبرو ملزمان عبدالروف، فدا اور رضوان کو پیش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان کے میڈیکل اسٹورز سے زہریلا سیرپ برآمد ہوا ہے اور مزید برآمدگی کے لئے سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس پہلے ہی تمام سیرپ قبضے میں لے چکی ہے، ملزمان بے گناہ ہیں، مزید ریمانڈ نہ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو چار چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔