لاہور : مدرز ڈے پر ماں کا قتل، واقعے میں مقتولہ کی بیٹی زخمی ہو گئی

hospital firing

hospital firing

آج جب دنیا بھر میں ماں کا دن منایا جارہا ہے، لاہور میں جنرل اسپتال کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چونگی امرسدھو کی رہائشی نفیساں بی بی بیٹی ماہ رخ کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہو کر چرچ جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں مقتولہ کی بیٹی ماہ رخ زخمی ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق چند ماہ قبل مقتولہ کا بیٹا بھی قتل ہوا تھا پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ زخمی ماہ رخ نے میڈیا کو بتایا حملہ اچانک ہوا ملزمان کو دیکھ نہیں سکی۔