لاہور میں پانی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

Protest

Protest

لاہور(جیوڈیسک) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،لیسکو حکام کی جانب سے ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے دعوے دھر ے رہ گئے، 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیساتھ پانی کی قلت نے بھی جینا دوبھر کر دیا ہے۔ لاہور کے علاقے مصطفی ٹان کے رہائشیوں نے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

و حدت روڈ مصطفی ٹان کے مکین پینے کا پانی نہ ملنے پر گھروں سے باہر نکل آئے اور واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں لیکن واسا حکام بات نہیں سنتے۔ واسا حکام نے بتایا کہ انکے پاس جنریٹر نہیں، اس لیے لوڈشیڈنگ کے دوران پانی فراہم نہیں کرسکتے۔