لاہور: واپڈا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔  پولیس کے مطابق واپڈا ٹاون میں دو مشکوک کاروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود دو ڈاکو اسد اور تنویر اشرف ہلاک ہو گئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار تین ساتھی فرار ہو گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ڈاکو اشتہاری تھے اور پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔