لاہور : وین کا سلنڈر پھٹ گیا، آگ لگنے سے6 مسافر جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)ملتان روڈ پر مانگا منڈی کے قریب مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، چھ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر ویگن ساہیوال سے لاہور آرہی تھی کہ ملتان روڈ پر مانگا منڈی کے قریب مسافر ویگن کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس سے زوردار دھماکا ہوا۔

گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ویگن میں آگ لگ گئی جس سے چھ مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی گئے۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔