لاہور: پیرا میڈیکل سٹاف کا تنخواہوں میں اضافہ کے لیے احتجاج جاری

Protest

Protest

لاہور: (جیو ڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں جیل روڈ پر احتجاجی کیمپ لگا لیا، سروسز ، جناح اور جنرل ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف بھی احتجاجی کیمپ میں شریک ہو گئے۔

لاہور میں پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے جیل روڈ پر احتجاجی کیمپ لگا لیا اورجیل روڈ پر ریلی نکالی جس کے باعث ٹریفک جام ہو گئی۔ پی آئی سی پیرا میڈیکل سٹاف کے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں سروس سٹریکچر دیا جائے۔ کنڑیکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ہیلتھ رپورٹنگ الانس بھی بحال کیا جائے۔ احتجاجی کیمپ میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ احتجاجی کیمپ میں سروسز، جناح اور جنرل ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل ہوگئے ہیں اور باقی ہسپتالوں سے بھی ملازمین کا احتجاجی کیمپ میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔