نواز شریف آج خوشاب میں جلسہ سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

خوشاب : (جیو ڈیسک) حکومت مخالف تحریک کا اگلا مرحلہ نواز شریف آج خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آج خوشاب کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک سمیت خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کے ن لیگ میں شمولیت کا امکان بھی ہے۔

جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے تین اضلاع کی پولیس طلب کر لی گئی ہے جو جلسہ گاہ اور اسکے اطراف میں سیکیورٹی پر معمور ہو گی۔