لاہور : پی سی بی گارڈز کی حراست، افسران سے جواب طلب

lahore court

lahore court

لاہور : (جیو ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے سکیورٹی گارڈز کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف متعلقہ افسران سے دو روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا ہے ملک میں کرکٹ پہلے ہی تباہی سے دوچار ہے، ایسے اقدامات سے مزید حالات خراب ہوں گے۔سماعت میں پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس اور ٹی ایم او گلبرگ نے پی سی بی کی دیوار گرادی اور تین سکیورٹی گارڈز کو غیرقانونی حراست میں رکھا،ا ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. اے ایس پی گلبرگ نے کہا کہ ٹی ایم او نے عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ کرکٹ پہلے ہی خراب صورتحال کا شکار ہے ایسے اقدامات سے حالات مزید بگڑیں گے۔ عدالت نے پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ سے دو روز میں جواب طلب کرلیا۔ توہین عدالت کی درخواست پر ٹی ایم او گلبرگ کو تیرہ جون کو طلب کرلیا۔