ایم این اقبال محمد علی کے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل کالونی کی سڑک تعمیر

 IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

کراچی : (پریس ریلیز ) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں قائد تحریک محترم الطاف حسین کا ویژن ہی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن متحدہ قومی موومنٹ ملک کے 98%غریب اور مفلوک الحال عوام کی نمائندہ جماعت ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین مظلوم عوام کے واحد نجات دہندہ ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی خان نے شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر6رفاہ عام کے علاقے شمسی سوسائٹی روڈ کی اپنے ترقیاتی فنڈز سے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاعلاقہ مکینوں نے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور سڑکوں کی تعمیر پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے حق پرست قیادت اور حق پرست اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی عوامی خدمت کی بدولت آج عوام کو علاقائی مسائل سے نجات ھاصل ہوئی ۔اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے حدود میں حق پرست اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے زریعے جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرکے اسے بروقت تکمیل تک پہنچا یا جائے

road work

road work

ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹرل اور اسے عوامی اُمنگوں کے مطابق تعمیر کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں کے وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک میں ترقی کا انقلاب لاکر مسائل کی چکی پسے ہوئے عوام کو ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ دلا کر خوشحال معاشرے کے قیام کی جد و جہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین ملک کے واحدعوامی لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست کو محلوں اور ڈرائنگ روم سے نکال کر سڑکوں ،گلیوں اور محلوں کی سطح پر پھیلایا جس کی مثال آج متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندوں کے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جال اور اسکی مکمل نگرانی منتخب نمائندے کررہے ہیں ایم این اقبال محمد علی خان نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ اپنے حلقے کے عوام کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج شمسی سوساٹی میں ایم این اے فنڈز سے روڈ کی تعمیر سے قبل فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کو درست کرلیا گیا اور انشااللہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور اسکے توسیع منصوبے پر جاری کاموں کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی تعمیرات کاموں کو بھی مکمل کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو ممکن بنا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔