لاہور : چار روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم

lahore fashion show

lahore fashion show

لاہور میں چار روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم ہوگیا ہے۔ آخری روز ماڈلز نے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔آخری روز ملک کے معروف ڈیزائنر عمر سعید،کارما اور ڈیماس کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے نمائش کی گئی۔ اس موقع پر مختلف ماڈلز نے دیدہ زیب عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔
شائقین فیشن نے نت نئے ڈیزائن اور ملبوسات کے ساتھ ساتھ ماڈلز کی پرفارمنس کو بھی بے پناہ سراہا۔
فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کا کہنا تھا کہ ملکی فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ فیشن شو کے دوران بدنظمی کے باعث شائقین کو دشواری کا سامنا بھی رہا۔