وینا کی متنازع حرکتوں پربھارتی مسلم کمیٹی کا فتوی

veena malik

veena malik

بھارت میں آل انڈیا مسلم کمیٹی نے اداکارہ وینا ملک کے خلاف فتوی جاری کردیا۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر اور رئیلٹی شو میں نکاح کی توہین اسلامی معاشرے میں منفی رجحانات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
بھارتی مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مسلم کمیٹی بھوپال نے فتوے میں کہاہے کہ وینا ملک کو بھارت میں مسلم کمیونٹی سے خارج کردیا گیا ہے لہذا اب اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔
آل انڈیا مسلم کمیٹی کی مجلس شوری کے چیئرمین اے ایس خرم کا کہناہے کہ پاکستانی اداکارہ کے طرزعمل سے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں میں منفی رجحانات فروغ پاسکتے ہیں۔ وینا نے ٹی وی رئیلٹی شو میں ہندوانہ طریقے سے شادی کا معاہدہ کرکے اسلام کی بھی توہین کی۔        بھااتی میڈیا کے مطابق ستر ارکان پر مشتمل شوری نے دو روز غور کے بعد فتوی جاری کیا ہے۔اس کی قابل اعتراض تصویروں سے خود اس کے والد کو لاتعلق ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
ادھر بولڈ کرداروں کے حوالے سے مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی یہ کہنے پر مجبوور ہوگئی ہیں کہ وینا تو پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔ ٹی وی شو میں انہیں ،سوئمور ، کون چنے گا۔ انہوں نے کہاکہ وینا تو شادی کے بغیر ہی اشمت پٹیل کے ساتھ اس کے گھر میں مقیم ہیں۔